Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کشمیر کالونی راٹھیاں جہلم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے بورنگ شروع

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے ظفر محمود کے تعاون سے کشمیر کالونی راٹھیاں جہلم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے بورنگ شروع کر دی ہے، جس پر بلڈنگ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ جلد لگا کر عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، اس موقعہ پر طارق مغل چےئرمین رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم اور معاون ظفر محمود(محسن کمپیوٹر )نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پینے کا صاف اور صحت مند پانی ہر انسان کی بنیادی ضروت ہے جسے پورا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری دلی دعا ہے کہ عوام کو جب پینے کا صاف پانی میسر ہوگا تو گردہ کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں یقینی کمیّ ہے گی، اس موقعہ پر اہلیان کشمیر کالونی نے طارق مغل چیرمین رحمت ویلفےئرفاؤنڈیشن جہلم اور ظفر محمود کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے متوسط علاقہ میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بندوبست کیا ہے۔

The post کشمیر کالونی راٹھیاں جہلم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے بورنگ شروع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles