سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) سوہاوہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے ڈاکٹر شعیب کا تبادلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کرینگے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ کی شدید کمی کے باوجود تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں کے مسیحا ڈاکٹر شعیب کیانی کو تبدیل کرنے کیخلاف عوامی حلقوں نے بھر پوراحتجاج اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوہاوہ شہر میں مقامی ایم پی اے ہونے کے باوجود سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے پنے کا صاف پانی ہو یاشہر میں صفائی کا مسئلہ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ اب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ میں سب سے زیادہ او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹر شعیب کیانی کو ڈی ایچ کیو ٹرانسفر کر کے محکمہ صحت نے انتہائی نا اہلی اور مریضوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں پہلے ہی عملہ کی شدید کمی ہے جبکہ اب سنیئر اور قابل ڈاکٹر کو تبدیل کر کے محکمے نے سوہاوہ شہر کی عوام کے ساتھ اپنی بے حسی کا عملی مظاہرہ کر دیا ہے عوامی حلقوں نے مقامی ایم پی اے ، ایم این اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ کی کمی کو پوراور مذکورہ ڈاکٹر کے تبادلے کو منسوخ کروائیں ۔
The post سوہاوہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے ڈاکٹر شعیب کا تبادلہ واپس لیا جائے appeared first on جہلم جیو.