Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آب و ہوا میں تبدیلی جنگوں کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین

$
0
0

برلن: آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے ایک جانب تو موسم بگڑنے سے قدرتی آفات اور خشک سالی کا خدشہ ہے تو دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ملکوں اور گروہوں کے درمیان تنازعے اور جنگوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

خود پاکستان میں ہم موسمیاتی شدت، خشک سالی اور سمندری طوفان دیکھتے رہے ہیں لیکن جرمنی میں پوٹس ڈیم انسٹی ٹیوٹ آف کلائمٹ امپیکٹ ریسرچ کے مطابق آب و ہوا میں تبدیلی سے 2 اقوام ایک دوسرے سے برسرِ پیکار آسکتی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ آب وہوا کی بنیاد پر رونما ہونے والی آفات سے ممکنہ طور پر مختلف سماج اور معاشروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے کہ 2 مختلف آبادیوں والے خطوں اور ممالک کے درمیان تنازعات عین اسی وقت جنم لیتے ہیں جب کوئی قدرتی آفت درپیش ہوتی ہے اور انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا ادراک بھی نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق کلائمٹ چینج براہِ راست جنگ کی وجہ تو نہیں بنے گا لیکن خوابیدہ پرانے مسائل کو دوبارہ چھیڑنے کی وجہ بن سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کا معاشروں پر براہِ راست اطلاق نہیں کیا جاسکتا تاہم اس مطالعے میں 1980 سے 2010 تک قدرتی آفات سے ہونے والی مالی نقصان کاجائزہ بھی لیا گیا ہے لیکن اسی دوران ممالک کے درمیان رونما ہونے والے جھگڑوں کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق خشک سالی، پانی کے مسائل اور قدرتی وسائل پر دباؤ 2 گروہوں کے درمیان وسائل کی جنگ چھیڑسکتے ہیں اور خصوصاً شمالی اور وسط افریقہ اور ایشیا میں بھی یہ تنازعات سر اٹھا سکتے ہیں۔

The post آب و ہوا میں تبدیلی جنگوں کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles