پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) حادثات پر قابو پانے کے لئے پٹرولنگ چوکی پوران کے اے ایس آئی اکمل حسین نے پٹرولنگ چوکی پوران کے دیگر حملہ کے ہمراہ ڈرائیورزکو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی ۔پٹرولنگ چوکی کے اس اقدام کو علاقہ کی سیاسی سماجی اور ڈرائیورز حضرات نے خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چوکی پوران کے اے ایس آئی اکمل حسین ، ملازم سرفراز حسین ، عامر شہزاد، محمد وقاص اور ناصر محمود کے ہمراہ نہر اپر جہلم جنرل محمد ضیاء الحق روڈ پر مختلف مقامات پر ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگائی دی تا کہ حادثات سے بچا جا سکے اور خدا نہ کرے اگر حادثہ ہوجائے تو پھر قیمتی انسانی جانوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ، پٹرولنگ چوکی کے اس آگائی مہم کو علاقہ کی سیاسی ، سماجی اور رفاحی شخصیات نے خوب سراہا ہے اور اکمل حسین اے ایس آئی اور پٹرولنگ چوکی کے دیگر ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جو انہوں نے ڈرائیورز حضرات کو آگاہی مہم سے متعارف کروایا۔
The post اے ایس آئی اکمل حسین نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی appeared first on جہلم جیو.