Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈرائیوروں کی غفلت اور تیزرفتار ی سے حادثات ،

$
0
0
جہلم (عبدالغفور بٹ) ڈرائیوروں کی غفلت اور تیزرفتار ی سے حادثات ،نوجوان زخمی ،مقدمات درج کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطا بق راسب خان ولد محمد انور قوم گکھڑ راجپوت سکنہ کنیال نے تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس کو بتایا کہ 21جو لائی کو میں اپنے بیٹے ثاقب شہزاد کے ہمراہ بس نمبری ایل ای آئی2469پر سوار ہو کر جہلم سے گھر جارہے تھے جب بوقت6/-بجیشام مرغی خانہ ازان محمداسلم کے نزدیک پہنچے تو بس کی چھت پر میرا بیٹاثاقب شہزاد معہ دیگر لوگ بیٹھے تھے سڑک پر ایک ڈمپر کھڑاتھا جس کو کراس کرتے ہوئے ڈرائیور فیصل نے نہایت غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی کو ڈمپر سے ٹکر ادیا جس سے میرا بیٹا گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔یہ حادثہ ڈرائیور فیصل کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس نے مقدمہ درج لر لیا ہے ۔اسی طر ح تھا نہ دینہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے رفاقت علی انسپکٹر موٹر وے پولیس نے مو قف اختیار کیا کہ بسلسہ گشت دینہ نارتھ باؤنڈری موجود تھے کہ بس نمبری8545پشاور جس کو ڈرائیور نامعلوم نہایت تیزرفتاری ،غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے لاہور کی جانب سے آیا جس کو روکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکا ڈرائیور جب پی ایچ سی دینہ کے سامنے پہنچا تو نامعلوم عورت کو بچاتے ہوئے بریک لگائی جو رفتار تیزہونے کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی ۔یہ حادثہ بس ڈرائیور اسم مسکن نامعلوم کی تیزرفتاری اورغفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ۔تھا نہ دینہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

The post ڈرائیوروں کی غفلت اور تیزرفتار ی سے حادثات ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles