جہلم(عبدالغفور بٹ)ممبر شپ چیئرپرسن جہلم رائل لائنز کلب ،بیس موبائل جہلم پروپرائٹر لائن ملک غلام رسول ایوان اورملک ہارون کی والدہ کی پہلی برسی کے موقع پر قدیر بٹ نے خوش الحانی سے کلام سیف الملوک کی سعادت حاصل کی،مولانا نعیم اللہ نعیمی آف سرائے عالمگیر نے ماں کی شان میں بیان کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی ہے وہ خوش قسمت لوگ ہیں کہ جن کی والدین یا والدہ حیات ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔اس موقع پر نقابت کے فرائض مرکزی مسجد امام قاری سجاد آف مونہ پنڈجبکہ ملک سعد ،ملک امجد صدیقی نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی،تلاوت قاری عمار نے کی،اس موقع پر سابقہ ایم این اے سرائے عالمگیر ملک جمیل ایوان،راجہ عمر مجید آف پوران،مون فلاور راجہ سعید آف پوران ،پنجاب پولیس چوہدری وحید آف چنگیری ، ملک طارق عزیز ،لائن مظہر اکرام،لائن محمد اسحاق ڈار،لائن وقاص حسین،لائن عبدالغفور بٹ،لائن حسن بٹ،میاں مدثر ندیم کلاتھ،راجہ علی راہنما ن لیگ ،شاداب اسلم بٹ،اناری کلی کلاتھ والے ،صفدر سیٹھی ،محمد سعید بوکن،چوہدری غلام احمد چک براہم،،چیئرمین غلام جعفر آف دھنیالہ ودیگر سیاسی،مذہبی ، تاجر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھے
The post ممبر شپ چیئرپرسن لائن ملک غلام رسول ایوان کی والدہ کی پہلی برسی ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی appeared first on جہلم جیو.