Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سوہاوہ میں پہلی بار رمضان المبار ک کا تقدس بحال،

$
0
0
جہلم (عاطف بٹ) سوہاوہ میں پہلی بار رمضان المبار ک کا تقدس بحال،شہریوں کا اے سی سوہاوہ کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں پہلی بار رمضان المبار ک کا تقدس کی بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے ،سستا رمضان بازار میں معیاری اشیاء کی فراہمی اور صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ اس سے پہلے گزشتہ کئی سالوں سے سوہاوہ میں مریضوں اور مسافروں کے نام پر سرعام ہوٹلز کھلے ہوتے تھے جس سے رمضان کا تقدس پامال ہو رہا تھا جبکہ اے سی سوہاوہ نرگس شازیہ کی تعیناتی کے بعد ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا جبکہ تحصیل سوہاوہ صفائی کے اعتبار سے بھی باقی تحصیلوں کی نسبت بہت بہتر ہے جو کہ اے سی سوہاوہ نرگس شازیہ چوہدری کی اپنے پیشے سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سوہاوہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اے سی سوہاوہ نرگس شازیہ کو مستقل طور پر سوہاوہ میں تعینات کیا جائے تاکہ باقی عوامی مسائل بھی جلد حل ہو سکیں

The post سوہاوہ میں پہلی بار رمضان المبار ک کا تقدس بحال، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles