Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ شہریوں کا جینا محال، ملک شوکت حیات

$
0
0
پنڈدادن خان (چوہدری حافظ ارسلان )تحصیل پنڈدادن خان کھیوڑہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ملک شوکت حیات تفصیلات کے مطابق واڑہ بلند خان سے وارڈ نمبر ۱۰ کے نو منتخب کونسلر امیدوار برائے وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس قدر شدید گرمی اور رمضان المبارک کے دوران واپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے کھیوڑہ اور گردونواح کے علاقوں میں ۱۴ سے ۱۶ گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے سحر افطار اور نماز کے دوران بجلی جانا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دیے گئے احکامات کی بھی واپڈاکو پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا بجلی کی لوڈشیڈینگ کی وجہ سے کاروباری مراکز اور دیگر معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گے ہیں ملک شوکت حیات نے کہا کہ انتظامیہ بجلی کی لوڈشیدنگ پر جلد از جلد قابو پائے۔

The post کھیوڑہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ شہریوں کا جینا محال، ملک شوکت حیات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles