دھنیالہ (چوہدری زاہد لطیف)جہلم کے نواحی گاؤں میرا میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے عظیم الشان جامع مسجد کی تعمیر تکمیل کو پہنچ گئی،صرف منیار کا کام باقی ہے اس مسجد کی تعمیر میں بنیادی کردار رانجھا میرا کی معروف سماجی شخصیات صوبیدار فیاض ،صوبیدار محمود،محمد قدیر،منیر حسین اور دیگر کا ہے اور اس کی تعمیر نے اہل علاقہ نے دل کھول کر اپنی محبت کااظہار کیا ہے یہ مسجد اس علاقہ میں اتنی خطیر رقم سے بننی والی پہلی مسجد ہے اور اس کی تزہین و آرائش پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،یہ عظیم الشان جامع مسجد اور مدرسہ علاقہ میں دینی تعلیم دینے میں بنیادی کردار ادا کریگا،اب صرف اس کے مینار کا کام باقی ہے اس کی تعمیر میں ماہر ین کی خدمات لی ہیں کہ تکنیکی لحاظ سے اس کی تعمیر میں کوئی کمی نہ رہے،
The post میرا میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے عظیم الشان جامع مسجد کی تعمیر تکمیل کو پہنچ گئی appeared first on جہلم جیو.