Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

القاسم انسٹیٹوٹ برائے ذہنی معذور بچگان اسلام پورہ جہلم کا اعزاز

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)القاسم انسٹیٹوٹ برائے ذہنی معذور بچگان اسلام پورہ جہلم کے طلبا نے پاکستان سپیشل اولمپکس اسلام آباد میں دس میڈل جیت کر ادارہ اور ضلع کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے انعامات تقسیم کرنے والوں میں سینئر صحافی و کالم نگار محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ نائب صدر جہلم پریس کلب،معروف سماجی شخصیت حاجی عبدالعزیز(گورنمنٹ کنٹریکٹر)،ملک محمد اصغر ،طارق بٹ،ڈاکٹر رشید نیاز شامل ہیں۔اس موقع پر ملک اصغر صدر،طارق بٹ سینئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری عمر بٹ اور ڈاکٹر رشید نیاز ایڈمنسٹریٹر نے کوچ ملک عرفان اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا،انعامات حاصل کرنے والوں میں عثمان ذوالنورین نے 200میٹر، لانگ جمپ،بیڈمنٹن سنگل ڈبل میں پہلی پہلی پوزیشن حاصل کر کے چار انعامات جیتے،مدثر جاوید نے دو سو میٹر ریس اور لانگ جمپ میں تیسری تیسری پوزیشن حاصل کر کے دو انعامات حاصل کیے اسی طرح اویس ناہید بیڈ منٹن میں تیسری پوزیشن،طیب تیسری،ہمایوں دوسری جبکہ فہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے انعامات حاصل کیے۔

The post القاسم انسٹیٹوٹ برائے ذہنی معذور بچگان اسلام پورہ جہلم کا اعزاز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles