Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پولیس کا موٹرسائیکل تھانے میں بار بار بند کرنے سے تنگ شہری نے موٹرسائیکل کو آگ لگا دی

$
0
0
جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع+ڈاکٹرطارق) جلالپورشریف کے رہائشی محمد ناصر نے پٹرولنگ پولیس مصری موڑ انچارج کے ناروا سلوک اور بار بار موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرنے کی وجہ سے اپنے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی،محمد ناصر ویگر افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے پٹرولنگ پولیس مصری کے ندیم عباس ایس آئی نے نیا قانون متعارف کرادیا ہے روزانہ دن رات ناکہ لگا کرپتا کیا جاتا ہے کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہو اگر بندہ یہ کہے کہ میں جلالپورشریف یا اس کے متلقہ علاقے میں رہتا ہو تو یہ موصوف اس سے پوچھتے ہیں کہ آپ مجھے جانتے ہو اگر بندہ انکار کرے تو کاغذات ہونے کے باوجود موٹر سائیکل بند کر دیا جاتا ہے ندیم عباس ایس آئی نے پی آربنانے کا نیا طریقہ رائج کیا ہے یہ وزیر اعلیٰ نے یہ کوئی نیا قانون نکالا ہے یا پھر وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس بات کو سمجھنا عام انسان کی بات نہیں ندیم عباس کا کہنا ہے کہ میں سھگر پور کا رہائشی ہوں ہر بندہ کو پتا ہونا چاہیے کہ میں کون ہوں،محمدناصرویگر جلالپورشریف کی عوام نے اعلیٰ احکام سے پرزوراپیل کی ہے کہ مقامی افسران کو مقامی جگہ پر تعینات نہ کیا جائے یہ لوگ ذاتیات پر عوام کو پریشان کرتے ہے

The post پولیس کا موٹرسائیکل تھانے میں بار بار بند کرنے سے تنگ شہری نے موٹرسائیکل کو آگ لگا دی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles