جہلم(عبدالغفوربٹ)حکومت پاکستان کی طرف سے مجھے بہترین کارکردگی کی وجہ سے گولڈ میڈل ایوارڈ ملنے پر میرے عزیز و اقارب ،دوست و احباب اور میری ڈاکٹرز برادری نے جس طرح مبارکبادوں سے مجھے نوازا میں دل کی گہرائیوں سے ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں ان خیالات کااظہار سینئر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز گولڈ میڈلسٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز صرف میرا ہی نہیں بلکہ حقیقت میں تمام اہل جہلم کے لیے بھی ایک اعزاز ہے کہ پورے پاکستان میں ضلع جہلم کی ایک ڈاکٹر کو اس کی حسن کارکردگی انسان دوستی اور غریب پروری کی بدولت حکومت پاکستان نے 2مئی 2016کو اسلام آباد کنونشن ہال میں محترمہ بختاور زرداری کے ہاتھوں گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی مگر میرے پیارے ملک نے میری حوصلہ افزائی کر کے نئی فیلڈ میں آنے والی لیڈیز ڈاکٹروں کے حوصلے بھی بلند کر دیے ہیں ۔اب وہ بھی فخریہ انداز میں اپنے خواتین ڈاکٹر ہونے پر ناز کر سکیں گئی اور یہ کہنے میں حق باجانب ہوں گئیں کہ پاکستان میں اب کوئی جنسی امتیاز باقی نہیں رہا۔بلکہ تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کررہی ہیں اور میری دعا ہے کہ میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئی نسل کی یہ ہونہار لیڈی ڈاکٹر مجھ سے بھی بڑے انعام کی حقدار ٹھہرے۔اللہ کریم پاکستان کو اعلیٰ مقام اور ترقی سے نوازے۔آمین
The post حکومت نے گولڈ میڈل اعزاز سے نوازا جس پر میں مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ڈاکٹر شہزانہ appeared first on جہلم جیو.