جہلم (بیورو رپورٹ) ایمرجنسی رسپانس نہ ہونے کی وجہ بیک وقت دو ایمرجنسی کالز ہیں جائے وقوعہ پرلیٹ پہنچنے کی وجہ گاڑی کی مصروفیت ہے جبکہ عملہ نماز جمعہ ادا کررہا تھا یہ بات ڈی اوریسکیو 1122ڈاکٹر فیصل نے گزشتہ روز ایمرجنسی رسپانس نہ ہونیکی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کا تمام ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے اور ہرکال کے جواب میں فوری ایکشن ہماری پہچان ہے جہلم شہر میں نمازی کے بے ہوش ہونے کے واقع کی اطلاع ملنے کے ایک گاڑی ایمرجنسی ڈیوٹی پر مصروف تھی جبکہ دوسری کا عملہ نماز جمعہ ادا کرنے کی وجہ سے موقع پر لیٹ پہنچا،انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام تر جزئیات کی انکوائری کی گئی ہے فون آپریٹر شہریوں کودرست گائیڈ نہیں کرسکا،عملہ کی کوئی کوتاہی نہیں ہے البتہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے اور شہریوں کوشکایت کا موقع نہ دینے بارے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔
The post ہرکال کے جواب میں فوری ایکشن ہماری پہچان ہے ،ڈاکٹر فیصل appeared first on جہلم جیو.