جہلم( چوہدری عابد محمود +فضل الرحمن جنجوعہ)الیکشن کمیشن عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے امیدواروں نے اپنی برادری ، رشتہ داروں ، دوست احباب کے سینکڑوں ووٹ اپنی اپنی وارڈوں میں منتقل کروا لئے الیکشن سے قبل دھاندلی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل حدود جہلم کی وارڈوں میں بعض امیدواروں نے ووٹر کی رضا مندی کے بغیر ہی اپنی جیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے جہلم شہر کی36 وارڈوں میں سے اپنے اپنے رشتہ داروں ، برادری اور دوست احباب کے پکے ووٹ اپنی اپنی وارڈوں میں منتقل کروا لئے ہیں ۔ ٹرانسفر ہونے والے ووٹ کی تعداد سینکڑوں میں ہے اس بات کا انکشاف امیدواروں کو ووٹر لسٹیں ملنے پر ہوا ہے۔ جہلم شہر کے رہائشی اعجاز پہلوان نے بتایا کہ میرے پورے خاندان کے ووٹ محلہ سلیمان پارس میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ میرے بھائی کا ووٹ سازش کے تحت بلال ٹاؤن منتقل کر وا دیا گیا ہے ۔ سینکڑوں شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری مرضی کے بغیر ہمارے ووٹ شہر کی دوسری وارڈوں میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔جو کہ ووٹر کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔
The post امیدواروں نے اپنی برادری ، رشتہ داروں ، دوست احباب کے سینکڑوں ووٹ اپنی وارڈوں میں منتقل کروا لئے appeared first on جہلم جیو.