جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدر ی محمد عادل)جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ تیز رفتار دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی گڑھوں کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ گئی ،ڈرائیور موقع پر جاں بحق ساتھی شدید ذخمی ، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے قریبچک میموں کے مقام پرراولپنڈی سے لاہور دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی گڑھوں کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور محمد احمد سکنہ اوکاڑہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اس کا ساتھی ناصر سکنہ اوکاڑہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ پہنچایا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی دودھ سپلائی کرنے بعد راولپنڈی سے واپس لاہور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
The post جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ appeared first on جہلم جیو.