Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حقیقی معنوں میں اصل لائن ازم جہلم میں ہو رہی ہے بالخصوص جہلم رائل لائنز کلب ،شفقت خاور چوہدری

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے زیر اہتمام ہونے والا کنونشن جہلم ریجن ڈسٹرکٹ 305این 2 زیر انتظام ریجن چیئرپرسن لائن شکیل احمد سیٹھی منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری نے کہا کہ اس میں اس میں کوئی شک نہیں کہ جہلم رائل لائنز کلب کے پروجیکٹ میں نے وزٹ کیے ہیں ،اور حقیقی معنوں میں اصل لائن ازم جہلم رائل لائنز کلب کے لائنز میں نظر آئی مجھے۔اس کلب کے بارے میں جتنی بھی داد دی جائے وہ کم ہے مجھے اس میں ہر وہ لائن نوجوان کام کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اس کنونشن میں خصوصی آمد وائس ڈسٹرکٹ گورنر 1محترمہ ستار ا سطوت ،وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر انور مرزا،ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن عاشق باجوہ،ڈسٹرکٹ ٹیرئر لائن فیضان مجید کپور،چیئرپرسن وزٹیشن آفتاب ناگرہ ،ریجن کوارڈنیٹر لائن محمد اسحاق ڈار ،زون چیئرپرسن لائنیز آمنہ ذیشان اسلام آباد تھے۔ کنونشن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیاجس کی سعادت لائن راجہ نجم نے کی ،قومی ترانہ لائن شیخ فیصل نے پڑھا، اوتھ آف ایکسیلنس زون چیئرپرسن لائن مظہرا کرام،سیٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر خالد محمود ڈار نے ادا کیے اس سال ریجن جہلم کے تمام کلبز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں شیلڈیں دی گئیں،بیسٹ زون چیئرپرسن کا ایوارڈ لائن مظہرا کرام کو ملا ۔بیسٹ پریذیڈنٹ جہلم رائل لائنز کلب لائن جاوید اسلام قریشی اور سٹی لائنز کلب پریذیڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود ڈار اوررائل میڈیا ہاؤس جہلم لائن عبدالغفور بٹ کو بہترین کارکردگی ،ٹریئر لائن وقار حسین کو بیسٹ لائن کا ایوارڈ دیا گیا،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل احمد سیٹھی نے اپنے خطاب میں اپنے ریجن کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنر305این 2 لیڈر آف دی ایئر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جہلم رائل لائنز کلب جہلم کا نہیں پاکستان کا نمبر ون کلب ہے صرف گروتھ کے حوالے سے نہیں بلکہ پروجیکٹ کے حوالے سے بھی اس سال ڈسٹرکٹ گورنر آپ نے رائل لائنز کلب کے پروجیکٹ کے وزٹ 90فیصد کیے ہیں اور میں نے 100فیصد وزٹ کیا ہے اچھے پروجیکٹ اور لائن ازم کو زندہ رکھنے والا کلب صرف جہلم رائل لائنز کلب ہی ہے اس موقع پر وائس ڈسٹرکٹ گورنرلائنیز محترمہ ستارا سطوت نے اپنے خطاب میں جہلم رائل لائنز کلب کو ہی سراہا اور جہلم کی لائن ازم کو سراہا انہوں نے کہا کہ میں جب جہلم آتی ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرا اپنا گھر ہے مجھے کبھی بھی یہ کمی محسوس نہیں ہوتی کہ میں دوسرے شہر سے جہلم آرہی ہوں بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ جہلم لائن ازم حقیقی معنوں میں کررہا ہے اس موقع پر وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر (ر)محمد انور مرزا نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم آج غریب مستحق نادر لوگوں کے کام آسکیں۔ اس موقع پر سینئر لائن ارشد محمود نے کہا کہ میں نے جب سے لائن ازم شروع کی ہے میرے ساتھ میرے دوستوں کا پیار کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا میرے الفاظ نہیں کہ میں اپنے ان دوستوں کا کس طرح نام لوں اگر آج میں لائن ازم میں ہوں تو ان چار دوستوں کی وجہ سے ہوں چار وہ میرے دوست اور پانچواں میں ،اللہ تعالیٰ ان کی لمبی عمر کرے اور ہمیں اتفاق اور بھائی چارے سے اسی طرح نوازتا رہے ۔اس موقع پر انٹرنیشنل سے آئے ہوئے ایوارڈ ڈسٹرکٹ ٹیرئر لائن فیضان مجید کپورالاؤنس منٹ کیے اور ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری نے اپنے دست مبارک سے دیے،جس میں اتنا پیار اتنی محبت ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم کہیں جارہے ہیں جہلم کے ہر وقت تیار رہتے ہیں میزبانی کیلئے ان کے لہجے میں پیار ہے اتنی اچھی شخصیت جو لائن ازم میں ہے میں ان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں اور جہلم کی لائن ازم کو بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کو لیڈر کی شکل میں دس سال مکمل کرنے پر ان کو ایوارڈ دیے گئے حاجی محمد ندیم،25سال لائن ارشد محمود 25سال لائن محمد مسعود اختر ملک ،35سال لائن ڈاکٹر محمد طارق مرزا،35سال لائن صغیر احمد اخلاق نے حاصل کیے اور جہلم کی لائن ازم میں کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں ان کو مبارکباد پیش کی، ایوارڈ زون چیئرپرسن ون جہلم لائن مظہراکرام، زون چیئرپرسن 2لائن شیخ فیصل،زون چیئرپرسن 3لائن ندیم خان ،زون چیئرپرسن 4لائن غلام مصطفی، صدر و سیکرٹری جہلم رائل لائنز کلب ،جہلم کمپوز لائنز کلب،جہلم ریڈینٹ لائنز کلب،جہلم رائل گولڈ لائنز کلب،جہلم یو ایف ڈی لائنز کلب ،جہلم ڈیفنس لائنز کلب ،جہلم آئی کیو ایڈن لائنز کلب ،جہلم رائل لیڈیز لائنز کلب ،جہلم الحقیق لائنز کلب ،جہلم نیو سٹی لائنز کلب،جہلم پاپولر لائنز کلب،جہلم پارس لائنز کلب شامل تھے۔اس موقع پر لائن خرم اسماعیل،لائن یاسر حسین،لائن وقاص،لائن غلام رسول،لائن حسیب الرحمن،لائن دانش،لائن سرفراز ملک،لائن فرحان ڈار،لائن یوسف ہارون،لائن راجہ طارق،لائن ندیم طالب،لائن مقصود الہٰی،لائن قدیر عزیز،لائن میاں ادریس کیانی،روہتاس لائنز کلب کے صدر لائن چوہدری بدر،لائن آصف شریف،لائن توقیر اسلم،لائن عامر ندیم ودیگر موجود تھے۔آخر میں ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل احمد سیٹھی کی طرف سے رائل اولڈ ہوم کے لیے ایک ویل چیئر اور کیپٹن معظم علی ہسپتال اور تیسری طاہر عتیق چغتائی کو دی گئی ۔

 

The post حقیقی معنوں میں اصل لائن ازم جہلم میں ہو رہی ہے بالخصوص جہلم رائل لائنز کلب ،شفقت خاور چوہدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119