جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) شدید گرمی میں بھی گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول ڈھوک وہاب دین پانی سے محروم ،معصوم بچیاں گھروں سے پانی لیجانے پر مجبور،، سکول انتظامیہ اور ای ڈی او ایجوکیشن کی آنکھ نہ کھل سکی، پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے احکامات اپنی جگہ لیکن سکولوں کی انتظامیہ زیر تعلیم بچیوں کو پینے کے پانی کی سہولت دینے سے معذور ہے اور جہلم کینٹ میں واقع گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول جو اپنے نام سے تو ماڈل سکول ہے لیکن یہاں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات کوپینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سکول میں عرصہ دراز سے تعینات پرنسپل اور اساتذہ نے پانی کی فراہمی کیلئے کوئی ذمہ داری لینے کی زحمت ہی نہیں کی ،روزانہ گھرون سے پانی کی بوتلیں اٹھائے جانے والی بچیاں پانی ختم ہوجانے پر سارا دن پیاسی رہتی ہیں سکول انتظامیہ نے اس مسئلہ کی اطلاع متعلقہ حکام کودینے کی کوشش ہی نہیں کی ،سکو ل میں چار سال سے 15سال عمر کی معصوم بچیاں پانی کو ترس رہی ہیں بچیوں اور والدین نے سکول میں پانی کی فوری فراہمی اورانتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔
The post شدید گرمی میں بھی گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول ڈھوک وہاب دین پانی سے محروم appeared first on جہلم جیو.