Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنز کلب کا نواں سالانہ کنونشن ،مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری

$
0
0
جہلم(مرزا جویراقبال)جہلم رائل لائنز کلب کا نواں سالانہ کنونشن ،مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری نے دیگر مہمانوں میں وائس ڈسٹرکٹ گورنر 1محترمہ ستار ا سطوت ،وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر انور مرزا،پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائن راجہ واجد محمود،ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن عاشق باجوہ،ڈسٹرکٹ ٹیرئر لائن فیضان مجید کپور،ڈسٹرکٹ انٹرنیشنل ٹریٹر لائن کاشف ،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل سیٹھی،ریجن چیئرپرسن اسلام آباد راولپنڈی لائن مسعود غنی،چیئرپرسن وزٹیشن آفتاب ناگرہ ،لائن افتخار احمد ڈسٹرکٹ چیئرپرسن ،ریجن کوارڈنیٹر لائنیز آمنہ ذیشان اسلام آباد ،لائن احسن متین ملک ،لائن انتظار رفیق گجرات کے علاوہ جہلم کے تمام کلبوں کے لائنز نے شرکت کی۔کنونشن کے چیئرپرسن لائن مظہر اکرام تھے انہوں نے گھنٹی بجا کر باقاعدہ کنونشن کا آغاز کیا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت لائن حافظ غلام مصطفی، نعت رسول مقبول مجاہد چشتی اور قومی ترانہ لائن عبدالغفور بٹ نے پڑھا، اوتھ آف ایکسیلنس سیکرٹری لائن خرم سماعیل ڈار نے لی،جبکہ مرحومین کیلئے لائن حافظ غلام مصطفی نے دعا مغفرت فرمائی۔کنونشن چیئرپرسن لائن مظہر اکرام نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کیا جبکہ صدر لائن جاوید اسلام قریشی نے کلب کے پروجیکٹس کے بارے میں بریف کیا۔کلب کے وہ ممبران جنہوں نے سارا سال محنت و لگن سے کام کیا ان میں تعریفی سرٹیفکیٹ و ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل سیٹھی نے ڈسٹرکٹ گورنر کی کبینٹ و تمام مہمانوں کو بتایا کہ ریجن میں صرف اور صرف جہلم رائل لائن کلب ہی سب سے زیادہ اور عمدہ پروجیکٹس کیے ہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ کیبنٹ سے کہا کہ اس کام کرنے والے کلب ہی کو ڈسٹرکٹ کنونشن میں نوازا جائے وائس ڈسٹرکٹ گورنر محترمہ ستارہ سطوت نے اپنے خطاب میں جہلم رائل لائنز کلب کی فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کلب آج نو سال کا ہوا ہے جہلم میں پچھلے 5سال سے اس کلب کے پروجیکٹس میں شرکت کر رہی ہوں اس کلب کے پروجیکٹ اپنی مثال آپ ہوتے ہیں ، وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2لائن میجر(ر) انور مرزا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لگائے ہوئے پودے رائل کلب کی تعریف کی آخر میں ڈسٹرکٹ گورنر نے اپنے تقریر میں کہا کہ میں نے رائل لائنز کلب جہلم کے تمام پروجیکٹ وزٹ کیے ہیں میرے پاس کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں اس کلب نے جو کام کیے ہیں ان کا صلہ انشاء اللہ ان کو ڈسٹرکٹ کنونشن میں ضرور ملے گا۔ڈسٹرکٹ گورنر نے کلب میں ایوارڈ جیتنے والے لائنز کو مبارکباد دی انہوں نے خصوصی طور پر لائن عبدالغفور بٹ کی خدمات کو سراہا اور سب سے زیادہ ایوارڈ ون کرنے پر شاباش بھی دی۔رائل کلب کے میڈیکل کیمپوں میں جن ڈاکٹرز نے اپنی خدمات دیں ان کو بھی ایوارڈ دیے گئے ان میں لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،ڈاکٹر خالد ڈار،ڈاکٹر صفدر برلاس،ڈاکٹر توقیر طارق،ڈاکٹر شکیل شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ گورنر نے کنونشن چیئرپرسن مظہراکرام نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رائل لائنز کلب کے پاس لائن جاوید اسلام،لائن مظہر اکرام،لائن اسحاق ڈار،لائن یاسر حسین،لائن وقار حسین،لائن غلام رسول،لائن راشد بٹ،لائن عبدالغفور بٹ،لائن خرم اسماعیل ڈار،لائن وقاص بٹ،لائن فرحان ڈار ،لائن میر عرفان ،لائن شکیل بٹ،لائن خضر محمود،لائن انجم،لائن چوہدری کامران گجر،لائن سرفراز ملک کی صورت میں ایک بہترین ٹیم موجود ہے جو اپنے کاموں سے کلب کو انتہائی بلندی کی طرف لے کر جارہی ہے ۔آخر میں پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائن راجہ واجد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاڈنر سے پہلے کلب کی نویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اس طرح جہلم رائل لائنز کلب کا نواں کلب کنونشن اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

The post جہلم رائل لائنز کلب کا نواں سالانہ کنونشن ،مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles