Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چلتے چلتے،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تحریر ۔ محمد اشتیاق پال

$
0
0

…. شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہو گا عرش بریں پر
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میرے تنظیم الفلاح کے دوستوں نے اپنے طبقہ کے ان سفید پوشوں کی خدمت کرنے کیلئے :: دیوار :: بنانے کیلئے میٹنگ کی، چونکہ الفلاح بلڈنگ کی تزئیں و آرائش کا کام جاری تھا جس کی وجہ سے دیوار کا کام التواء کا شکار تھا، اسی دوران :: اخوت :: والوں نے تنظیم الفلاح کے صدر عمر بٹ سے رابطہ کیا کہ ہم ان ضرورت مند وائٹ کالر کیلئے دیوار بنانا چاہتے ہیں،آپ ہمارے ساتھ کیا تعاون فرمائیں گے۔ عمر بٹ سوچ میں پڑ گیا کہ یہ کام تو الفلاح نے میٹنگ میں ایجنڈا مکمل کروا دیا ہے خیر ۔۔۔۔ چند دن بعد دیکھا کہ ڈی ایس پی سٹی کے دفتر کے سامنے ایک پینا فلیکس لگی تھی ::: دیوار مہربانی :: اور ساتھ ہینگر کئے کپڑے بھی لٹک رہے تھے جو۔۔۔۔۔۔
مجھے خوشی محسوس ہوئی کہ جہاں ہمارے سیاسی قائدین ایک نقطہ پر متفق نہیں وہاں ایک اچھے کام کیلئے بہت سے دوست جن کا آپس میں اتنا گہرا تعلق بھی نہیں ہے انکی سوچ مشترک ہے۔ میں نے صبح اخبارات لے کر گھر کی طرف جارہا تھا دیکھا کہ ایک نوجوان دیوار پر کپڑے ڈال رہا تھا میں نے رک کر اس سے پوچھا کہ یہ دیوار آپ نے سجائی ہے تو وہ بولا انکل مجھے نہیں معلوم میں تو صرف اپنے گھر سے قابل استعمال کپڑے لایا ہوں تاکہ یہ دیوار مہربانی خالی نہ ہو مجھے اور تقویت ملی کہ ہمارے ان نونہالوں کی تربیت کی ضرورت ہے توانائیاں ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں ، گذشتہ روز ایک نونہال میرے دفترمیں آیا تو باتوں باتوں میں کہنے لگا کہ ہم نے دیوار مہربانی بنائی ہے میں نہ کہا کہ ان کپڑوں کو ہر عمر کے مطابق الگ الگ کر کے رکھیں تاکہ دیوار مہربانی کامیاب ہو سکے لوگ ان کو کہاں سے چھانٹیں گے،تو اس نوجوان نے بتایا کہ میں نے چھپ کر بھی دیکھا ہے رات گئے ضرورت مند آتے ہیں اور اپنی ضرورت کے مطابق لے جاتے ہیں۔ اور انکی معاشرے میں سفید پوشی بھی قائم رہ جاتی ہے۔ اور یہی ان کی خواہش ہے
میری ان تمام محب وطن اور عوام دوست خواتین و حضرات اور نوجوانو ں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی ضرورت سے زائد کپڑوں کو دھو اور استری کر کے ہینڈل میں لگا کر دیوار مہربانی پر لگا دئیں تاکہ ضرورت مند سفید پوش اس سے استفادہ کر سکیں تاکہ خدمت خلق بھی ہو جائے اور سفید پوشوں کی عزت نفس بھی مجروع نہ ہو سکے۔ ۔۔۔یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی،

The post چلتے چلتے،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تحریر ۔ محمد اشتیاق پال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles