Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دینہ میں تجاوزات کی بھرمار

$
0
0
دینہ(تحصیل رپورٹر ) دینہ میں تجاوزات کی بھرمار۔ عورتوں، بچوں، بوڑھوں کا گزرنا محال ، انتظامیہ بے بس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، مین چوک ، سروس روڈ پر فروٹ کی بڑی دوکان اور جعلی شربت بیچنے کا کام ڈھڑے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار سے شریف شہری خواتین، بچے، بوڑھے پریشان جدھر دیکھو فٹ پاتھ ، سروس روڈ، منگلا روڈ ، ریلوے روڈ پر جگہ جگہ سبزی فروٹ، الیکڑونکس کی اشیاء بیچنے والوں نے قبضہ جما یا ہوا ہے مین چوک دینہ سروس روڈ پربہت بڑی فروٹ کی دوکان،اور انار کا جوس جو کہ گندے پانی سے تیار کرتا ہے انتظامیہ کا منہ چڑھاتا ہوا نظر آ رہا ہے ، ٹی ایم او دینہ کے ملازمین سارا دن چوک میں موجود رہتے ہیں اور سائیڈ میں بیٹھ کر چائے سگریٹ نوشی اور گپوں میں مصروف رہتے ہیں، منگلا روڈ ، مین بازار اور ریلوے روڈ ، جی ٹی روڈ اور سبزی منڈی سروس روڈ کی فٹ پاتھ پر کاروبار جاری ہے جبکہ سائے کیلئے بڑے بڑے تمبو لگا رکھے ہیں اور انکی رسیاں سڑک اور فٹ پاتھ پر باندھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کئی خواتین بوڑھے بچے گر کر زخمی ہوتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ اور اہلکار بھتہ وصول کر کے کھلی چھٹی دے رکھی ہے دوکاندار وں نے اپنی دوکانوں سے کئی فٹ آگے تک ٹہیے لگا کر روزانہ کی بنیاد پر بھاری کرایہ وصول کر رہے ہیں رہی سہی کسر چلتے پھرتے ریڑی بانوں نے پوری کر دی ہے بازار سے گزرنا محال ہو گیا ہے عوام نے اعلیٰ حکام ڈی سی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ بلدیہ دینہ کی انتظامیہ کا قبلہ درست کرایا جائے تا کہ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

 

The post دینہ میں تجاوزات کی بھرمار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles