جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)روایتی کھیل اکھاڑہ بیل کنواں ٹومبی20 اپریل بروز بدھ موضع لدھڑ جہلم میں منعقد کیا جائیگا جس میں مقامی افراد اور اکھاڑہ بیل کنواں کے شائقین ملک اور بیرونی ملک سے شریک ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید محمود نے کہاکہ مقابلہ میں پہلا انعام 170,000 روپے ، دوسراانعام 160,000 روپے اور تیسراانعام 150,000روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقابلہ کے منتظم اعلی چوہدری محمد عارف ہیں اور تمام معززین علاقہ بھی مقابلہ میں شریک ہونگے اور روایتی کھیل سے محظوظ ہونگے ۔ مقابلہ میں باریوں نمبر تک آنیوالے بیل کے مالکان کو انعامات دئیے جائیں گے ۔
The post اکھاڑہ بیل کنواں ٹومبی20 اپریل موضع لدھڑ جہلم میں منعقد appeared first on جہلم جیو.