کھیوڑہ(راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں خواتین کو لوٹنے والا مجرموں کا ٹولہ سرگرم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹھگ موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہیں اور راہ چلتی خواتین سے موبائل او ر پرس چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔تا حال کھیوڑہ پولیس کو دو مدعی خواتین کی تحریری شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وصول ہونے والی شکایات کے مطابق لٹنے والی دونوں خواتین کا تعلق سردھی محلہ سے ہے۔ان دونوں خواتین کو بقول ان کے بلدیاتی وارڈ نمبر 9 میں لوٹا گیا۔ پہلی خاتون کو سردہی محلہ کے رفیع کے گھر کے نزدیک لوٹا گیا۔ جب کہ دوسری کو کونسلر صادق حسین کے گھر کے نزدیک لوٹا گیا۔ وقت دونوں وارداتوں کا مغرب کے کچھ بعد بیان کیا جاتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار مجرمین خواتین سے بٹوا اور موبائل چھین کے فرار ہو گئے تھے۔ ۔ دونوں وارداتوں میں ایک دن کا وقفہ پایا جاتا ہے۔تھانیدار سب انسپکٹر سرور مہدی کا دعویٰ ہے کہ وہ مرکزی مجرم کے نزدیک پہنچ گئے ہیں اور بہت جلد اسے گرفتار کر لیں گے۔
The post کھیوڑہ میں خواتین کو لوٹنے والا مجرموں کا ٹولہ سرگرم ہو گیا ہے appeared first on جہلم جیو.