کراچی (سید شجاعت اللہ ) کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق کرپشن فری بنانے کے لیے بے رحمانہ احتساب شروع کیا جائے ۔ بصور ت دیگر ملک کو کرپشن اور نا انصافی کی وجہ سے نا قابلے تلا فی نقصان پہنچے گا جس کے لیے ہمیں ہماری آنے والی نسلیں کبھی بھی معاف نہیں کرینگی ان خیالات کا اظہار کواڈینیٹر اینٹی کرپشن ، اینٹی کرائم فارم لانڈھی ٹاؤن کے کواڈینیٹر مہر عاصم اقبال جہلمی نے لانڈھی میں سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے اور عام آدمی مسائل کے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے ۔جبکہ کرپٹ لوگ ہمارے پیارے وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبو ر ہیں جب کے حکمرانوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے ۔ اور سب آچھا کی رٹ لگا رکھی ہے ۔ مہر عا صم اقبال جہلمی نے مزید گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تما م محبے وطن لو گ ملک میں کرپشن اور نا انصافی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو اور پاکستان کو صحیح معنی میں اسلامی فلاحی ریا ست بنانے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ۔
The post کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں،مہر عاصم اقبال جہلمی appeared first on جہلم جیو.