Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم جیو کے چیف ایڈیٹر عبد الغفور بٹ کو جہلم پریس کلب کا نائب صدر بننے پر مبارکباد،

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) الیکٹرانک میڈیا کے ممتاز صحافی عبد الغفور بٹ پریس کلب جہلم کے نائب صدر منتخب ہو گئے، احباب کی مباکباد۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے الیکٹرانک میڈیا کے ممتاز سینئر صحافی اور آن لائن اخبار جہلم جیو کے چیف ایڈیٹر عبد الغفور بٹ حالیہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد پریس کلب جہلم کے نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ علاقہ کے عوام کا قیاس ہے کہ صحافی کی کامیابی میں ماں باپ کے علاوہ شہر کے مظلوم عوام کی دعاؤں کا بڑا کردار ہے۔ مذکورہ بالا قائد کا تعلق جرنلسٹ گروپ سے تھا۔ان کی شاندار کامیابی سے ضلع کے صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جہلم کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاندار اور قابلِ تقلید طویل مثبت صحافتی کے علاوہ نے نظیر سماجی خدمات بعد عبد الغفور بٹ کا صدارت کے عہدہ پر کامیابی ان کا استحقاق تھا۔نو منتخب نائب صدر کو محمود مرزا جہلمی، راجہ شاہ نواز علی خان سابق جنرل سکریٹری پاکستان تحریکِ انصاف ضلع جہلم، چودھری نذر حسین گوندل ممبر صوبائی اسمبلی، راجہ فیاض الحسن سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب کھیوڑہ کے علاوہ بے شمار احباب نے دلی تہنیت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی مدبرانہ قیادت میں ضلع کی صحافتی برادری کے جائز مسائل کے حل اور حقوق کے حصول میں یقیناً مدد ملے گی۔

 

The post جہلم جیو کے چیف ایڈیٹر عبد الغفور بٹ کو جہلم پریس کلب کا نائب صدر بننے پر مبارکباد، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles