Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم جیل ملازم منشیات کا دھندہ کرتا تھا،ملک وسیم اختر

$
0
0
جہلم(رانا نویدالحسن)جہلم جیل پولیس ملازم ثاقب جس نے صحافی ملک فدا نمائندہ دنیا نیوز کو شیشے کی بوتل مار کر شدید زخمی کر دیا جیل ملازم منشیات کا دھندہ کرتا تھا اور منشیات جیل میں سپلائی کرتا تھا اس کے ساتھ ساتھ جہلم جیل میں قیدیوں کو موبائل فون بھی مہیا کرتا ہے جیل ملازم ثاقب پنڈی اڈیالہ جیل میں رہا اور انہی حرکتوں کی وجہ سے دو بار معطل بھی ہوا،۔ان خیالات کااظہار سینئر صحافی و کالم نگار ملک وسیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم جیل پولیس ملازم ثاقب جس نے صحافی ملک فدا نمائندہ دنیا نیوز کو شیشے کی بوتل مار کر شدید زخمی کر دیا جیل ملازم منشیات کا دھندہ کرتا تھا اور منشیات جیل میں سپلائی کرتا تھا اس کے ساتھ ساتھ جہلم جیل میں قیدیوں کو موبائل فون بھی مہیا کرتا ہے جیل ملازم ثاقب پنڈی اڈیالہ جیل میں رہا اور انہی حرکتوں کی وجہ سے دو بار معطل بھی ہوا،انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاندار چوک کے قریب ثاقب نامی پولیس ملازم نے فدا کو دیکھا وہ اپنے آپ سے باہر ہو گیا اور وحشیانہ طریقے سے پیچھے سے آکر شیشے کی بوتلوں سے وار کیا اور ملک فدا وہاں پر گر گیا اور خون سے لت پت ہو گیا جس پر شہریوں نے سول ہسپتال تک پہنچایا۔یاد رہے ملک فدا نمائندہ دنیا نیوز اسی ثاقب نامی شخص پر پچھلے کئی دنوں سے ایک سٹوری بھی کررہے تھے۔

 

The post جہلم جیل ملازم منشیات کا دھندہ کرتا تھا،ملک وسیم اختر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119