جہلم(عبدالغفور بٹ)افضل البشر بعدالانبیاء صرف اور صرف ذات صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔آپؓ کی عظمت میں کئی آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ ملتی ہیں۔امت مصطفیﷺ میں جمہور علما کا اس بات پر اجماع ہے کہ بلاشبہ پہلے نائب رسول ﷺ آپؓ ہیں ۔ان خیالات کااظہار نوجوان مذہبی سکالر علامہ محمد زبیر نقشبندی خطیب دربار عالیہ کھڑی شریف نے جامع مسجد حضوری میں ماہانہ درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں دین اسلام کے خلاف سر اٹھانے والے ہر فتنے کی سرکوبی کی اورسچا نائب رسولﷺ ہونے کا حق ادا کر دیا۔علامہ زبیر نقشبندی نے کہا کہ صدیق اکبرؓ کی خلافت عالم اسلام کے حکمرانوں کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔
The post افضل البشر بعدالانبیاء صرف اور صرف ذات صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے،علامہ محمد زبیر نقشبندی appeared first on جہلم جیو.