جہلم (محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)سایہ ہوم کے آرفن بچوں کے ساتھ تنظیم الفلاح کی محبت و خدمت مثالی بن گئی ہے ادارہ کے بانی سید زاہد اقبال اور ان کی ٹیم ان بچوں کی ہمیشہ ضروریات کا خیال رکھنا اور انہیں بروقت پوری کرنا اپنی انسانی ذمہ داری جان کر یہ کام کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انچارج سایہ ہوم سید ذکی نے بچوں میں سکول بیگ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سکول بیگ جہلم کی عظیم سماجی شخصیت جناب ڈاکٹر میجر (ر)یوسف اختر کے دست مبارک سے تقسیم کیے گئے۔اس پروگرام کے انچارج راشد سلیم ،فنانس سیکرٹری الفلاح جبکہ صدر تنظیم عمر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
The post سایہ ہوم کے آرفن بچوں کے ساتھ تنظیم الفلاح کی محبت مثالی ہے،سید ذکی appeared first on جہلم جیو.