جہلم(عبدالغفور بٹ)اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری محمد اشرف گجر نے کہاہے کہ ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو جہلم سمیت تمام مراکز صحت کے انتظامات میں بہتری کیلئے اچانک چھاپے مارے جائیں گے اور حکومتی ہدایت پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے والے طبی عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈدانخان کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اشرف گجر نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ عملہ کی سرزنش کی اور وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکوت صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور حکومتی سہولیات کی عوام کو فراہمی میں رکاوٹ بننے والے اہلکار کسی بھی رعائت کی مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی ا و اقبال حسین خان نے سرکاری علاج گاہوں کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اشرف گجر نے ہسپتال کے تمام حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو شکایت کی صورت میں براہ راست دفتر اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کی ہدایت کی۔
The post اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری محمد اشرف گجر کا ٹی ایچ کیو پنڈدانخان کا اچانک دورہ appeared first on جہلم جیو.