جہلم(عبدالغفور بٹ)پی ٹی آئی کے ایک اور سرگرم کارکن ایم آفتاب زکی کو بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ دینے کے بعد کسی اور کو جاری کر دیا،مقامی راہنماؤں کی لڑائی میں ایک ایسے ورکر کی حق تلفی ہوئی جو کہ 18سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ،اور عمران خان کا اس وقت تک سپاہی ہے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی گزشتہ روز رائل میڈیا ہاؤس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اشک بار ہو گیا،اس نے کہا کہ پہلے مجھے ٹکٹ جاری کیا گیا جب مقامی ہوٹل میں میٹنگ ہوئی لسٹ میں میرا نام شامل تھا مگر جب ٹکٹ جمع کرانے گیا تو پتہ چلا کہ مجھ سے پہلے اس وارڈ میں کوئی امیدوار پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ جمع کرا کر چلا گیا ہے اس طرح ان پارٹی راہنماؤں میں دو ٹکٹ جاری ہوئے جو کہ پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جہلم میں پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال پر قائد تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی طور پر نوٹس لینا ہوگا 22لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنا تن من دھن پی ٹی آئی پر قربان کر دیا ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا لڑائی جہلم پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کی تھی سزا کارکنوں کو ملی اس طرح کارکن بددل ہو رہے ہیں ہم آپ کے ہراول دستے کے سپاہی ہیں اس طرح ہماری تذلیل نہ کی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے سمیت درجن سے زیادہ کارکنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزادا امیدوار کی حیثیت سے فیصلہ لیں گے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے،اور ہم یہ اپنی نشستیں قائد عمران خان کی جھولی میں ڈال دیں گے اور ثابت کریں گے کہ مقامی قائدین نے غلط فیصلے کیے،
The post پارٹی راہنماؤں میں دو ٹکٹ جاری ہونا پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،ایم آفتاب زکی appeared first on جہلم جیو.