Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پٹرول کی سرعام فروخت کالاگجراں پولیس سو گئی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم کالاگجراں پولیس اور ڈی پی او جہلم کے محافظ سو گئے،پٹرول کی جگہ جگہ فروخت کھلی چھٹی،پولیس بھتہ لینے لگی،ذرائع کے مطابق جگہ جگہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت کے پس پردہ پولیس کے افسران اور ملازمین ہیں جو ان غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں سے بھتہ لیتے ہیں،اس سے قبل تو ڈی پی اوجہلم محافظ فورس نے کئی پرچے دیے تھے مگر اب وہ بھی سست ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں بھی منتھلیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں محرم الحرام کے مہینے میں پولیس کو یہ ٹھیکیدار بند کر دینی چاہیے اور وقتی مالی فائدہ جوڑ کر کالاگجراں اور جہلم کے دیگر علاقہ کے باسیوں کے امن کیلئے سوچنا چاہیے ،مختلف علاقوں کے معززین نے ڈی سی اوجہلم ذوالفقار احمد گھمن سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس کی ان کالی بھیڑوں کے اس کالے کرتوت کا نوٹس لیا جائے اور ایسے پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کروائی جائے جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں جو کہ کسی بھی وقت کسی بڑے جانی حادثے کا سبب بن سکتا ہے،کیونکہ یہ پٹرول کسی بھی حفاظتی تدابیر کے بغیر رکھا گیا ہے،جو کہ کسی بڑے خطرے کا موجب ہے،

The post پٹرول کی سرعام فروخت کالاگجراں پولیس سو گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles