جہلم(افتخار کاظمی) آج مورخہ 17مارچ بروز جمعرات جہلم پریس کلب کے انتخابات مکمل ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل کے سینئر صحافی لائن عبدالغفور بٹ نائب صدر منتخب قرار پائے اس موقع پر عبدالغفور بٹ نے اللہ تعالیٰ اور اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ جیت حق اور سچ کی ہوتی ہے اور آج میری کامیابی نے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے منہ توڑ کر رکھ دیے ہیں،جیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صاحب کردار کی کردار کشی کرنے سے اسے شکست سے دو چار نہیں کیا جا سکتا،عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھری اور ذمہ دارانہ صحافت کا نتیجہ ہے کہ میرے صحافی بھائیوں نے مجھ پر اعتماد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔انہوں نے تمام ووٹروں سپورٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے دن رات ایک کر دیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے جو بھی مسائل ہوں گے ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا اور اس کے ساتھ جہلم کے تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم رہوں گا۔
The post جرنلسٹ پینل کے سینئر صحافی لائن عبدالغفور بٹ نائب صدر منتخب قرار پائے appeared first on جہلم جیو.