Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حضور اکرمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے،اعجاز الحق قریشی

$
0
0
جہلم(انیس الرحمن بٹ)دنیا بھر میں نبی کریم ﷺ آفاقی پیغام پہنچا کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے،دین اسلام میں کسی معصوم کی ایک زندگی بچانا ساری انسانیت کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے آپﷺ نے جن چیزوں سے باز رہنے کی ہدایت فرمائی ہے ان سے بچتے ہوئے اور ان کی دی گئی تعلیمات پر 100فیصد عمل کر کے ہی دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں،ان خیالات کااظہار اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ اعجاز الحق قریشی نے رائل میڈیا ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں دنیا بھر میں نبی کریمﷺ کا آفاقی پیغام پہنچا کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے،دین اسلام میں کسی معصوم کی ایک زندگی بچانا ساری انسانیت کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے،بھلا امن و سلامی کے اس دین کو ماننے والے کی دوسرے کی زندگی کیسے چھین سکتے ہیں ربیع الاول کے اس بابرکت مہینے میں کثرت سے درود شریف کا ورد اور نفلی عبادت ہی حضور اکرمﷺ سے سچی عقیدت و محبت کے متقاضی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرمﷺ انسانوں میں سب سے زیادہ حضرت اور محبوب خدا ہیں آپ ﷺ کی ولادت خدا باری تعالیٰ کا ہم انسانوں اور تمام مخلوقات پر احسان عظیم ہے،آپﷺ نے اپنے اعلیٰ اخلاق اور لازوال کردار سے غیر مسلموں کے قلوب کو فتح کیا پتھر اور گالی کے جواب میں بھی آپﷺ کی زبان مبارک ہے ،مشرکین کیلئے ہدایت کی دعا نکلی عاشق رسولﷺ اور مسلمان ہونے کے بھی کچھ تقاضے ہیں رواں ماہ ہم زیادہ سے زیادہ آپﷺ پر درود شریف بھیجے کر اپنی سچی محبت عقیدت کااظہار کر سکتے ہیں،خالق کائنات اور فرشتے بھی آپﷺ پر درود شریف بھیجتے ہیں آپﷺ نے جن چیزوں سے باز رہنے کی ہدایت فرمائی ہے ان سے بچتے ہوئے ان کی دی گئی تعلیمات پر 100فیصد عمل کر کے ہی دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

 

The post حضور اکرمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے،اعجاز الحق قریشی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images