Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چارسدہ،لاہور اور سیہون بم دھماکے کو بزدلانہ کارروائی ہے،،راجہ قاسم علی خان

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ) چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی خان نے چارسدہ،لاہور اور سیہون بم دھماکے کو بزدلانہ کارروائی اور ملک میں بدامنی پھیلا کر امن وامان کو تباہ اور ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازش قرار دیتے ہوئے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ، قاسم علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں شہید ہونے پر دلی رنج و غم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر دہشت اور وحشت کے ذریعے ملک میں بد امنی پھیلا کر امن و امان تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں تاہم دشمن کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی قیادت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے لیے پوری قوم یک جہت اور متحد ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جاری کاروائیوں میں اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہلم کی عوام کو اپنے ارد گردکڑی نظر رکھنی ہوگی اور جہلم پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کرنہ ہوگا۔

The post چارسدہ،لاہور اور سیہون بم دھماکے کو بزدلانہ کارروائی ہے،،راجہ قاسم علی خان appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles