مری(عثمان علی سے )یونین کونسل گھوڑا گلی مری کے گاؤں چٹہ موڑ دھار جاوا کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گیس پائپ فراہم کردئیے ہیں اہلیان علاقہ کیلئے گیس پائپ کی فراہمی اور گیس منصوبہ شروع کرنے پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کیا ہے مذکورہ گیس منصوبے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشن کے دوران مری میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا جو وعدہ کیا تھا شاہد خاقان عباسی نے سچ کر دکھایا مری کے دیگر دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چٹہ موڑ میں بھی صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء راجہ عتیق سرور کی ذاتی دلچسپی سے گیس فراہمی کا منصوبہ شروع ہونے پر امیدواربرائے چےئرمین ضمیر عباسی،خالد عباسی ،حاجی ارشد ساسماعیل عباسی،سجاد عباسی،نمبردار ضمیر عباسی،خان عباسی،مطلوب عباسی،چوہدری سلیم ،اسد قریشی،محمد غالب عباسی، عمر زمان اور دیگر اہلیان علاقہ نے تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اہلیان علاقہ نے مسلم لیگ ن سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
The post چٹہ موڑ دھار جاوا کیلئے سوئی گیس کی فراہمی، گیس پائپ فراہم appeared first on JhelumGeo.com.