Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چوہدری تسنیم ناصراقبال گجر نے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار حاجی محمدامتیازخا ن بھولا کی حمایت کاا علان کردیا

$
0
0
جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصراقبال گجر نے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈنمبر 8حاجی محمدامتیازخا ن بھولا کی حمایت کا علان کردیا ،،انہوں نے پیپلز پارٹی کے جیالوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی حاجی محمدامتیازخان بھولا کی مکمل حمایت کریں اور اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر علاقہ کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمدامتیازخان بھولا کی رہائش گاہ پر کارنرمیٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حاجی محمدامتیازخان بھولا ہمارے بزرگ ہیں،ان کاعلاقہ کی ہر دلعزیز شخصیات میں شمار ہوتاہے ،انہوں نے سیاسی موسم میں نمودار نہیں کی بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،یہ اپنے علاقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے،چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے کہا کہ حاجی محمدامتیازخان نیہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے ،ان کا ماضی بے داغ ہے ،،آپ کے علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو ایک سچا خدمت گار ملا ہے جو کبھی بھی وقت کے فرعونوں سے نہیں ڈرا ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اوراہلیان وارڈ کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر علاقے کو محرومیوں سے دور کرئیں گے ،، اور عوام کو انصاف عوام کی دہلیز پر ہی پہنچائیں گے، میری خواہش ہے کہ جس طرح اہل علاقہ نے حاجی محمدامتیازخان بھولا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح منتخب ہو کر عوام علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرئیں گے ،،، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کروانے میں یہ اپنا اہم کردار ادا کرئیں گے،،چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے مزید کہا کہ میں وارڈ نمبر 8میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں سے اپیل کرتا ہوں کہ حاجی محمدامتیازخان بھولا کی بھرپور سپورٹ کریں اپنے ووٹ سے کامیاب کرائیں ،، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پریشانی سننے والا کوئی نظر نہیں آتا یہاں پرانا نظام ہی چل رہا ہے میں چاہتا ہوں کہ حاجی محمدامتیازخان بھولا منتخب ہو کر ہر طبقے کے افراد کے مسائل حل کر ے ان کی مدد کرے ، انشاء اللہ عوام کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات کا معرکہ جیتیں گے ،،اس موقع پر حاجی محمدامتیازخان بھولا نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کر رکھی ہے،انشاء اللہ کامیاب ہوکر علاقہ کے مسائل کے خاتمے کوترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور شرافت ہمارا وطیرہ ہے، عوام علاقہ کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے، انشا ء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی،

The post چوہدری تسنیم ناصراقبال گجر نے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار حاجی محمدامتیازخا ن بھولا کی حمایت کاا علان کردیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles