Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میرے خلاف رقم لینے کا الزام مقامی اخبار میں لگایا گیا ہے جو جھوٹ کا پلندہ ہے،سردار شمس القمر

$
0
0
جہلم(دلنواز احمد)خادم دربار حضر ت سلیمان پارس جہلم سردار شمس القمر نقشبندی نے کہا کہ میرے خلاف رقم لینے کا الزام مقامی اخبار میں لگایا گیا ہے جو جھوٹ کا پلندہ ہے اور جس بندے نے بیان دیا ہے اس کا اپنا حال ماضی کیا ہے یہ سب جانتے ہیں سچ کو سچ جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہی مسلمان کی شان ہے حضرت سلیمان پارس دربار کے متولی 2011میں وفات پا گئے ہیں جس کو محکمہ اوقات باقاعدہ وظیفہ دیتا رہا ہے اور اب بھی دے رہا ہے اب متولی سجادہ نشین رضا حسین ہیں خادمین کا لفظ سب استعمال کر سکتے ہیں نام نہاد خادم و متولی جنسی جرائم اور غیر اخلاقی سرگرمیوں وسیع پیمانے پر رقم حاصل کر کے عیاشی کرنے کا عادی ہے دربار کے اشتہار بھی اپنے نام سے شائع کرواتا ہے جامع مسجد حضرت سلیمان پار س اور دربار عالیہ محکمہ اوقات کے کنٹرول میں ہے ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف خطیب جامع مسجد ازخود تمام کاموں کی نگرانی کرتے ہیں یہاں چندہ وغیرہ اکٹھا نہیں کیا جاتا اور پولیس اور خفیہ ادارے یہاں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ایک مسلمان شہری ہوں اور آزاد کشمیر کی مارشل فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک لاکھ سے دس لاکھ تک رقم لینا میری خاندانی ساکھ اور عزت کے خلاف ہے ایک لاکھ روپے لے کر اپنی عزت نفس خود مجروح نہیں کر سکتا۔

The post میرے خلاف رقم لینے کا الزام مقامی اخبار میں لگایا گیا ہے جو جھوٹ کا پلندہ ہے،سردار شمس القمر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images