Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام ملک کی تقدیر کو بدلنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی قیادت کا ساتھ دیں،چوہدری طاہر محمود

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیراحمد راجہ،مرزا جویر اقبال)عوام ملک کی تقدیر کو بدلنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی قیادت کا ساتھ دیں،پاکستان عوامی تحریک عوام کو ظالمانہ نظام سے نجات کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی،بلدیاتی الیکشن میں عوام باکردار،نڈر اور علاقے سے مخلص افراد کو منتخب کریں،پاکستان کو ان مشکل حالات تک پہنچانے والا کوئی اور نہیں کرپٹ سیاستدان اور فرسودہ نظام ہے، عوام امانت، دیانت، ستھری سیاست، آئین و قانون اور عدل و انصاف کے دشمن موجودہ کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیں،ہر سطح پر ون مین شو کاخاتمہ کر کے اداروں کو مضبوط بناناعوامی تحریک کامشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے کونسلر چوہدری طاہر محمود نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم کو بلدیاتی الیکشن میں کھرے اور کھوٹے کی پہچان کرنا ہوگی قوم کو ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا ہونگے، معصوم لوگوں کے قاتلوں کو ووٹ دینے کی بجائے قوم شعور و آگہی کی چھتری تلے جمع ہوکر کرپٹ سیاسی مافیا سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حکمران عوام کے سامنے جواب دہ ہوتے ہیں بنیادی مسائل کے حل حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام دشمن نظام سے نجات کے لئے عوام بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک کاساتھ دیں۔ نااہل حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی کے باعث ہر دن عوام پر کوئی نئی قیامت ٹوٹتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو ظالمانہ نظام سے نجات کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کی نااہلی اور جعلی جمہوریت کانتیجہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کاپھندا بن کر رہے گا۔

 

The post عوام ملک کی تقدیر کو بدلنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی قیادت کا ساتھ دیں،چوہدری طاہر محمود appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles