جہلم (دلنواز احمد ) تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس کا چھا پہ ،مر غو ں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 8جواری گرفتار ،جو ئے پر لگی رقم ،3عدد مو بائل ،5مو ٹر سائیکل ،مر غ سیل ،کا ر بدوں نمبر بر آمد ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق ایس آئی چو ٹا لہ عبدالرزاق نے مقدمہ درج کرواتے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ بسلسلہ گشت چوٹالہ چوک موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص ویران بھٹہ خشت چوٹالہ کے ساتھ سفیدے کے درختوں کے نیچے مرغوں کی لڑائی پر جواء سرے عام کررہے ہیں جو اس اطلاع پر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا تو8کس اشخاص کو موقع پر قابو کر لیا جن کے نام و پتے محمد ریاض ولد سردار خان قوم جٹ سکنہ بھمبر جہلم،خالد محمد ولد محمد خالد قوم آرائیں سکنہ چوٹالہ،محمد سرفراز ولدسراج دین قوم قصائی سکنہ خوشاب،اعجاز احمد ولد لہراسب خان سکنہ خورد،جبکہ بھاگنے والے چار اشخاص کے نام و پتے معروف ولدمحمدحفیظ قوم درزی سکنہ خورد ،غلام مصطفی ولد محمد صابر قوم آرائیں سکنہ چوٹالہ،اللہ دتہ ولد نامعلوم،مرزامحمد علی ولد نامعلو م سکنائے خورد معلوم ہوئے ۔موقع پر جواء پر لگی رقم 15570روپے ،موبائل 3عدد،موٹر سائیکل 5عدد،4عدد مرغ سیل ،کاربدوں نمبر بر آمد کر لیے گئے ۔تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post بریکنگ نیوز:مر غو ں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 8جواری گرفتار ، appeared first on جہلم جیو.