جہلم(افتخار کاظمی)جشن مولاکائنات حضرت علیؑ 13رجب بمطابق چاند رات شام سات بجے مرکزی امامیہ امام بارگاہ سول لائن میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوگا، جشن میں سٹیج کے نقیب ممبر کے فرائض جنرل سیکرٹری سید نوازش عباس رضوی ادا کریں گے جشن کاآغاز خطیب مولانا امامیہ امام بارگاہ سید حسنین کاظمی تلاوت قرآن پاک سے کریں گے۔ جس کے بعد ذاکر اہل بیت شفقت رضا شفقت آف لاہور ،ذاکر اہل بیت غلام باقر خیرات آف علی پور سیداں ،مولا کائنات حضرت علیؑ کے ظہور اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے پروگرام کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ سید مسعود الحسن گیلانی ہمراہ عہدیداران و ممبران انجمن امامیہ اپنے دست مبارک سے مولا علیؑ شیر خدا کے ظہور کا کیک اپنے دست مبارک سے کاٹیں گے یہ جشن زیر انتظام سید مسعود الحسن گیلانی و ممبران انجمن امامیہ منعقد کیا جائیگا تمام مومنین و اہل اسلام سے جشن میں بھر پور شرکت کی استدعا ہے۔
The post ظہور کائنات مولا علی شیر خداؑ کا جشن 13رجب کو منعقد کیا جائیگا۔ appeared first on جہلم جیو.