جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)کالم نگار و سینئر صحافی بشارت لودھی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کی تقریب حلف برادری میں بطور مہمان خصوصی نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد کہا کہ جیسا کہ ہم نے حلف میں اس بات کا عہد کیا ہے کہ حق سچ لکھیں گے اور سچ بولیں گے ،اور سچ کیلئے ہر مقام پر سچ کیلئے کھڑا رہیں گے تاکہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے میں امید کرتا ہوں کہ صحافی برادری مظلوموں کی آواز بنے ۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے حلف لیا اور جہلم سرائے عالمگیر کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائے عالمگیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریب حلف برادری منعقد ہو رہی ہے جس میں تحصیل بھر کے صحافیوں نے بھر پور شرکت کر کے یک جان ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔انشاء اللہ اپنے پہلے سال میں ہی پریس کلب کیلئے جگہ اور کرایے کے مکانو ں میں مقیم صحافی برادری کیلئے صحافی کالونی کیلئے بھر پور کوشش کروں گا، انہوں نے جہلم سے آئے ہوئے صحافیوں محمد اشتیاق پال،محمدوقاراحمدجنجوعہ،مرزا جویر اقبال ودیگر نے مبارکباد پیش کی جبکہ اخبار فروش یونین کے سرپرست اعجاز الحق قریشی اور جنرل سیکرٹری یعقوب بٹ نے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد خلیل کو نوٹوں کے ہار پہنائے۔
The post تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کی تقریب حلف برادری appeared first on جہلم جیو.